17 دسمبر 2013 - 20:30
امریکا کے خلاف اسنوڈن برازیل کی مدد کریں گے

امریکا کے سابق جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا کہ وہ امریکا کی جاسوسی سرگرمیوں کی تحقیقات میں برازيل حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

ابنا: ایڈورڈ اسنوڈن نے اپنے کھلے خط میں لکھا کہ امریکی حکام یہ کہ کر اپنی جاسوسی سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کا مقصد لوگوں کو سیکورٹی مہیہ کرانا ہے تاہم یہ جاسوسی سرگرمیاں کبھی بھی دہشتگردی کے بارے میں نہیں تھے بلکہ ان کا مقصد اقتصادی جاسوسی، سماجی کنٹرول، اقتدار اور سفارتکاری میں ہیرا پھیری ہے اور اب پوری دنیا اس سے آگاہ ہے  اور اس کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔اس درمیان امریکا کی عدالت نے کہا کہ این ایس اے کی جانب سے ٹیلیفون سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے اور انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کی جاسوسی کا پروگرام غیر آئینی ہے۔

.......

/169